اشتہار

یوکرین میں طلبا سمیت سیکڑوں پاکستانی پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنگ زدہ یوکرین میں پانچ سو طالب علموں سمیت سیکڑوں پاکستانی پھنس گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوکرین میں پانچ سو طالب علموں سمیت ڈیڑھ ہزار پاکستانی شہری پھنس گئے ہیں اور انہوں نے اپنی محفوظ واپسی کے لیے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔

پاکستانی سفیر جنرل نوئل کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ اور رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ترنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے ان کے انخلا کے انتظامات کیے جائیں گے۔

پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ وہاں موجود لوگوں کو ترنوپل چلے جانا چاہیے جہاں سے ان کی ممکنہ روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں ہر لمحہ شدت آ رہی ہے، روس کے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ نے وزارت دفاع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے فضائی کنٹرول پر غلبہ حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے یوکرین کے فضائی اڈوں کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اس کے فضائی دفاع کو پست کرنے کے بعد کنٹرول حاصل کیا، وزارت دفاع کے عہدے داروں کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ پیش قدمی کے دوران روسی دستوں کو یرکوین کے سرحدی محافظین کی جانب سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پرا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں