کوئٹہ: بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی کی گاڑی کو بہاولپور میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
حادثے کے بعد ڈاکٹرعبدالحئی میت کو ضابطے کی کارروئی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،بعد ازاں ان کی میت کو آبائی علاقےبولان منتقل کیا جارہا ہے۔
بلوچ بزرگ قوم پرست ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اوربی ایس او کےچیئرمین رہ چکے ہیں، ان کا شمار ملک کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ 1970 کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کےانتقال پرگہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ایک زیرک سیاستدان تھے، اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم کی بلنددرجات کےلیےدعا کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کےکارحادثےمیں جاں بحق ہونےپر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ایک سینئراوربزرگ سیاستدان تھے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور صوبےکےحق اور مفاد کو مقدم رکھا۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے عبدالحئ بلوچ کےانتقال پر گہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک قوم پرست رہنما سےمحروم ہوگیا۔