تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

یوکرین میں باپ اور کمسن بیٹی کی الوداعی ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل

کیف: یوکرین میں باپ اور کمسن بیٹی کی الوداعی ملاقات کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں باپ اور بیٹی کی الوداعی ملاقات کے جذباتی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے، ایک غم زدہ باپ اپنی کم سن کو بیٹی کو پیار کر رہا ہے اور گلے سے لگا کر رو رہا ہے۔

اس کے بعد وہ شخص اپنی بیوی کو الوداع کرتا ہے اور بس میں سوار بیٹی کو جاتے ہوئے دیکھ کر روتا رہتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص حلیے سے فوجی لگ رہا ہے جو جنگ کے لیے خود تو رک جاتا ہے لیکن اہل خانہ کو محفوظ مقام پر بھیج دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی ویڈیو دیکھ کر غمزدہ ہوگئے اور باپ اور بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملے میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جنگ زدہ علاقوں میں انسانی المیوں پر مشتمل دلگداز کہانیاں جنم لے رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -