اشتہار

کوئٹہ میں کھانا کھاتے دو پولیس اہلکاروں کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر ہوٹل پر کھانا کھانے والے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر ہوٹل پر کھانا کھانے والے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں اہلکاروں ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی لاشوں اور ایک زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

وزیراطلاعات بلوچستان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس پر پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، حملے میں دو اہلکار شہید اور ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں اے ایس آئی اور سپاہی شہید ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشرقی بائی پاس پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، صوبے کی عوام پولیس، سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے علاقے کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں