ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے، فلائٹ کی نہیں، یوکرینی صدر کا امریکا کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکا کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں دارالحکومت ہی میں رہوں گا، کیونکہ لڑائی یہاں ہو رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیف سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوکرین کے صدر زیلنسکی نےبتایا کہ ہم نے یوکرین سے انخلا کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی ہے، ہمیں اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے، فلائٹ کی نہیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں میں نے نہ ہی ملک چھوڑا ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالے ہیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے یوکرینی صدر کو ملک سے نکلنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن پر حملہ : روسی فوج نے میلیٹو پول کا کنٹرول سنبھال لیا

دوسری جانب یوکرینی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روس کو مکمل طورپر الگ تھلگ کردے، روس سےسفیروں کونکال دیاجائے،تیل پر پابندی لگائی جائے اور روسی معیشت کو تباہ کردیا جائے۔

یوکرینی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ روسی جنگی مجرم ہےدنیا اس کو روکے۔

ادھر غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روسی افواج نے درالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر میزائل داغے اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، کیف کے ایئرپورٹ سمیت شہر کا مرکز بھی میزائل کا نشانہ بنا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں