اشتہار

تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن کی کوششیں دم توڑنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملک کے سیاسی منظر نامے میں تحریک عدم اعتماد کی ہلچل جاری ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام کو انجام دینے کیلئے حکومت مخالف قوتوں کیلئے مکمل کامیابی کا حصول ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کو اتحادیوں کے بعد جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے بھی مایوسی کا سامنا ہے کیونکہ جہانگیر ترین کی جانب سے اپوزیشن کو عدم اعتماد پر کوئی واضح جواب نہیں آیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ واضح فیصلہ نہ آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنی پوری کوشش جاری رکھتے ہوئے مختلف اراکین اسمبلی سے براہ راست رابطے شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین سے بھی دو وفاقی وزرا نے رابطہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ہمارے ساتھ ہیں تاہم فی الحال وہ علاج کے لئے لندن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ‘ تحریک عدم اعتماد’ لانے کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس کے باعث اپوزیشن نے رام کرنے کے لئے جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے جہانگیر ترین کی شہباز شریف، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے خفیہ ملاقاتوں کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں۔

مزید پڑھیں : رابطے میں رہنا لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین کا گروپ کے لئے پیغام

جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر اپوزیشن کو کسی قسم کی یاد دہانی کرانے سے معذرت کرلی تھی جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے فی الحال "دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں