جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں‌ گھر سے نو سال پرانی لاش کا ڈھانچہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل بیٹے کی گھر سے 9 سال پرانی لاش کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیرآباد میں گھر میں دفن کی گئی نوجوان کی لاش کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کے بارے میں مقتول کی سگی ماں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اس کے سوتیلے باپ نے قتل کرکے دفن کیا ہے۔

واقعہ کچھ یوں پولیس دو ہزار سترہ میں لاپتہ ہونے والے شخص نور کی تلاش کے لیے پولیس اورنگی ٹاؤن میں اس کے گھر پہنچی اور بیوی سے اس کے بارے میں معلوم کیا۔

- Advertisement -

بیوی نے نور کا تو نہ بتایا کہ البتہ یہ ہولناک انکشاف کیا کہ نور اس کا دوسرا شوہر ہے اور اس نے اس کے بیٹے کو دو ہزار تیرہ میں قتل کرکے گھر کے کمرے میں دفن کردیا جب کہ بیٹی بھی اسی دوران لاپتہ ہوئی اور اس کو بھی قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ حیران کن انکشاف سن کر کمرے کے فرش کی کھدائی کی تو چار فٹ نیچے لاش کی ہڈیاں مل گئیں جس سے خاتون کے اس دعوے کی تصدیق ہوگئی کہ یہاں لاش کو دفنایا گیا تھا تاہم بیٹی کی لاش نہیں ملی جبکہ خاتون نے اپنے دوسرے شوہر نور کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس دو ہزار سترہ سے لاپتہ افراد کے حوالے سے کیس میں نور کے بارے میں چھان بین کررہی ہے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے اور نور کے گھروالوں سمیت دیگر سے بیانات بھی لیے گئے۔

خاتون کی سگے بچوں کے قتل پر پراسرار خاموشی نے اہل محلہ سمیت پولیس کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں اس سے نور کے بارے میں معلومات اور بیٹی کو گھر کے کس حصے میں دفن کیا گیا ہے کے بارے میں خاتون سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں