جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نومولود بیٹی کی وفات پر غم زدہ بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بلے باز نے اپنی نومولود بیٹی کے جنم اور 24 گھنٹے کے اندر ہی اس کی وفات کے باوجود کرکٹ کے میدان میں جارحانہ بیٹنگ کی جس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارت کی مقامی لیگ راجی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران وشنو سولنکی نامی بلے باز نے کہرام مچاتے ہوئے سنچری تو بنائی لی لیکن بیٹی کی وفات کی وجہ سے اس پر جشن نہیں منایا۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک وشنو سولنکی 131 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہا جب کہ جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم 400 رنز کے قریب پہنچ گئی۔ وشنو سولنکی نے 161 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

- Advertisement -

وشنو سولنکی بیٹی کی وفات کے بعد اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے فوری بعد اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ وشنو اپنی بیٹی کی موت سے بُری طرح ٹوٹے چکے تھے۔

https://twitter.com/ShelJackson27/status/1497235739855122439?s=20&t=0gNs6RSUZJaDKGU4k59YkA

سوشل میڈیا پر ہر کوئی بلے باز کی تعریف کر رہا ہے۔ لیگ میں شامل سوراشٹرا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز شیلڈن جیکسن نے ٹویٹ کیا کہ وشنو اور ان کے خاندان کو سلام، یہ کسی بھی طرح سے آسان نہیں ہے، مزید کئی سنچریاں اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات۔

بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ششیر ہٹنگڈی نے لکھا کہ ایک کرکٹر کی کہانی، جس نے کچھ دن پہلے اپنی بیٹی کو کھو دیا، انہوں نے اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کیں اور واپس آکر اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ وشنو سولنکی اصل زندگی کے ہیرو ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں