تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

مغربی اتحاد کا روس کیخلاف اٹلانٹک فورس بھی بنانے کا اعلان

مغربی اتحادی نے یوکرین پر حملے کی پاداش میں روسی بینکوں کو سوئفٹ سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مغربی اتحادی نے آواز بلند کردی، مغربی اتحادی نے روسی معیشت کو کچلنے کےلیے اٹلانٹک فورس بنانے کا اعلان کردیا۔

مغربی اتحاد کا کہنا ہے کہ روس کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کردیا جائے گا اور اس نئے مالیاتی اقدام کی تکمیل اٹلانٹک فورس کے ذریعے کی جائے گی۔

اقدام کے بعد روس اپنے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کسی صورت استعمال نہیں کرسکے گا۔

اس ضمن میں امریکا اور برطانیہ نے بھی روس کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ مغربی اتحاد نے روس کےلیے گولڈن پاسپورٹ پر بھی پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

پابندیوں کے بعد روس کے دولت مند شہری یورپی ممالک میں شہریت حاصل نہیں کرسکیں گے۔

روس پر پابندی لگانے والے ممالک میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک شامل ہیں جنہوں نے روسی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

بلغاریہ، پولینڈاور جمہوریہ چیک نے بھی روسی پروازوں کےلیے فضائی حدود بند کر دیں، ایسوٹیا، سلوینیا اور رومانیہ بھی پابندی لگانے والے ممالک میں شامل ہیں دوسری جانب روس نے جواب میں برطانیہ اور بالٹک ممالک کےلیے فضائی حدود بند کردیں۔

Comments

- Advertisement -