جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کے پی کے میں صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوندکاری کے مفت آپریشنز

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مریضوں کا صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشنز مکمل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت غریب اور متوسط طبقے کے افراد صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے لگے۔

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت تین مریضوں کی جگر کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے، مریضوں کا تعلق پشاور، بنوں اور بونیر سے تھا۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ پیوند کاری کے تین آپریشنز نجی اسپتالوں میں ہوئے، جس پر تاحال ڈیڑھ کروڑ کی لاگت آئی۔

تیمور جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مریض کو ایک سال کی دوائیں بھی مفت مل رہی ہیں، آئندہ ہفتے مزید تین مریضوں کی پیوند کاری متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں