یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے سے طالب علموں کے انخلا سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق 125 شہریوں کو جنگ زدہ ملک سے نکالا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے جنگ زدہ ملک میں مقیم پاکستانی طالب علموں سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترنوپل، کیف اور لیوف میں انخلاء میں مدد کےلیے فوکل پرسنز کا تعین کردیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ترنوپل میں طالب علموں کو رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ 125 پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے جب کہ 376 پاکستانی یوکرین پولینڈ کی سرحد عبور کرچکے ہیں اور 9 پاکستانیوں نے یوکرین ہنگری کی سرحد عبور کی ہے۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل آئی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں سے تین طالب علم لیوف سہولت ڈیسک پہنچے ہیں جب کہ لیوف سے ٹرین کے ذریعے 30 طالب علم پہنچ رہے ہیں۔
ڈاکٹر نوئل آئی نے آگاہ کیا کہ سات پاکستانی طالب علم ترنوپل پہنچ چکے ہیں۔
ترنوپل میں پاکستانی سفارت خانے سے 0038063698264پر رابطہ کیاجاسکتا ہے جب کہ دارالحکومت کیف میں 380681734727 پر فوکل پرسن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔