تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پریانکا چوپڑا نے ابھیشیک بچن کا موبائل فون چرا لیا

ممبئی: بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ کے ”شہنشاہ“ امیتابھ بچن کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کا موبائل فون چرا لیا۔

اداکارہ سیمی گریوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ انٹرویو پوسٹ کیا جو 2006 میں کیا گیا تھا۔

انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پہلے ابھیشیک بچن نے میرا موبائل فون چرا، اس کے بعد میں نے ان کا موبائل چرا لیا تھا۔ پریانکا چوپڑا فلم ”بلف ماسٹر“ کے سیٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے بارے میں بتا رہی تھیں۔

پریانکا نے کہا کہ ابھیشیک بچن میرا موبائل بند کر کے اس پر بیٹھ گیا تھا تاکہ میں ڈھونڈ نہ سکوں، مجھے شک تھا کہ موبائل ابھیشیک نے ہی چرایا ہے، وہ زیادہ دیر تک اس پر نہیں بیٹھ سکا اور آخر کار موبائل میرے حوالے کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simi Garewal (@simigarewalofficial)

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے ابھیشیک کا موبائل چرا لیا تھا اور اس سے رانی مکھرجی کو پیغام بھییجا، میں نے لکھا کہ ”مجھے تمہاری بہت یاد آر رہی ہے“۔

انہوں نے کہا کہ رانی مکھرجی کو میسیج کرنے کے بعد میں گھبرا گئی تھی کہ اب کیا ہوگا، میں نے ڈر کے مارے ابھیشیک کا موبئال بند کر کے وین میں چھپا دیا۔

میزبان سیمی گریوال نے بتایا کہ رانی مکھرجی نے ابھیشیک بچن کے میسیج کے جواب میں لکھا تھا کہ ”ابھیشیک تمہیں کیا ہوگیا ہے؟“۔ میزبان کے منہ سے یہ سنتے ہی پریانکا چوپڑا حیرت زدہ ہوگئی اور پوچھا کہ آپ کو یہ کیسے معلوم ہے۔ سیمی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ میں آپ کو نہیںض بتا سکتی۔

سیمی گریوال نے پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ میرا پسندیدہ لمحہ تھا“۔

Comments

- Advertisement -