جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: دیواریں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، بچوں کی تدفین کردی گئی۔

ملیر بکرا پیڑی کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت (بچی) آمنہ بی بی دختر گلاب شاہ عمر 05 سال، (بچی) زینب دختر گلاب شاہ عمر 06 سال، (بچہ) ارسلان شاہ ولد اکرم شاہ عمر07 سال ہے۔

- Advertisement -

تینوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ کورنگی گودام چورنگی پر پیش آیا جہاں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی پر ایک کمپنی سے متصل خالی پلاٹ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی فوری طور پر پولیس کو بھی اطلاع دی گئی لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے جائے حادثہ پر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ یہ ہے کہ پولیس افسران پی پی کی عوامی حقوق لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں