اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”دوبول“ اور ”میرے پاس تم ہو“ کی اداکارہ حرا مانی نے آج اپنی 33ویں سالگرہ منائی اور مداحوں کے ساتھ خوبصورت تصویر بھی شیئر کر دی۔
ڈرامہ انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مداحوں کو شوہر مانی (سلمان ثاقب شیخ) کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنی سالگرہکے بارے میں بتایا۔
View this post on Instagram
اداکارہ حرا مانی نے فوٹو کے کیپشن میں لکھا کہ ”آج میری سالگرہ ہے“۔ تصویر پر مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ حرا مانی کی تصویر کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا ہے۔
حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز حرا مانی نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں ایک نئے انداز میں دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ”پیچھے ہٹ“ تحریر کیا جو شاہد کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ”پیچھے ہٹ“ کی جانب اشارہ ہے۔
حرا مانی نے 13 فروری کو انسٹا گرام پر 2 منٹس پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ ”لتا منگیشکر کی محبت بھری یاد میں۔۔۔ یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی“۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں حرا مانی اپنی خوبصورت آواز میں بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور زمانہ گانا ”لگ جا گلے“ گا کر انہیں خراج تحسین پیش کر رہی تھیں۔
حرا مانی کی اس ویڈیو کو نہ صرف پاکستانی مداحوں بلکہ بھارت سمیت دریگر ممالک میں موجود لتا منگیشکر کے مداح نے بھی پسند کیا تھا۔