اشتہار

سعودی عرب : ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : ٹریفک کے زیادہ دباؤ اور شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر سعودی حکومت نے شاہراہوں پر جدید اور مربوط نظام ترتیب دیا ہے جس سے ہیوی ٹریفک کی آمد روفت بھی مزید بہتر ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اٹھارٹی نے کہا ہے کہ روڈ سیکیورٹی ادارے کے تعاون سے جدہ میں مصروف اوقات کے دوران ٹرکوں کے گزرنے کے لیے تین ٹریک مختص کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سر سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ انتظام ٹرکوں کو آنے جانے میں سہولت فراہم کرنے، شہروں سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچنے میں حائل رکاوٹ دور کرنے، سامان لادنے کا دورانیہ کم کرنے اور ٹرکوں پر عائد پابندی میں نرمی کے لیے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ جدہ شہر سے ٹرک تین ٹریک سے گزر سکتے ہیں، ان کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ الجمجوم کمشنری ٹریک روزانہ صبح چھ سے رات نو بجے تک استعمال کیا جاسکے گا۔

نئے انتظام کے تحت ٹرک چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت جدہ سے گزر سکیں گے البتہ الجمجوم کمشنری ٹریک اور اس حوالے سے وقت کی پابندی مستثنیٰ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں