جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو کھٹکنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہریوں نے چوبیس سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

بھارت آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی شہریوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا شروع کردئیے۔

غیرملکی کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو دھمکی آمیر ای میلز موصول ہونے کی خبر پاکستانی میڈیا میں نشر ہوئی تو بھارتی شہری کو اکاؤنٹس بند کر بھاگنا پڑا۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کےلیے ڈرانے والا بھارتی خود ڈر کر بھاگ نکلا اور تمام فیک اکاؤنٹس بند کردئیے۔

بھارتی شہری مریدل تیواری نے غیرملکی کھلاڑی کے اہل خانہ کو انسٹاگرام پر بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں