اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای نے یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کو امریکا کے کندھوں پر ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں روس یوکرین جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی یورپ میں جنگ امریکا کے پیدا کردہ بحرانوں کا نتیجہ اور یوکرین ان بحرانوں کا شکار ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملوں کے بعد یوکرین کل کا افغانستان بن گیا ہے، ہمیں اس تنازعے کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا امریکا پر اعتماد کرنا سب سے بڑی غلطی تھی کیوں کہ امریکا اور یورپ پر بھروسہ کرنا صرف حماقت ہے، یوکرین کی موجودہ صورتحال سے دو اہم سب ملتے ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کی صبح یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سیکڑوں شہری اور فوجی لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں یوکرینی شہری دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں