اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سلمان خان کا معروف بھارتی اداکارہ سے خفیہ شادی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان کی معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سلمان خان بالی وڈ کے ”تین خانز“ میں سے واحد ہیں جنہوں نے اب تک شادی نہیں کی تاہم ہر تھوڑے عرصے بعد ان کی شادی سے متعلق انکشافات ہوتے رہتے ہیں۔

اس بار سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں سلمان خان سوناکشی سنہا کو انگھوٹی پہنا رہے ہیں۔

تصویر بظاہر تو اصلی معلوم ہوتی ہے تاہم متعدد صارفین کا ماننا ہے کہ تصویر کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

سوناکشی سنہا معروف بھارتی اداکار شتروگھن اور پونم کی صاحب زادی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم دبنگ (2010ء) سے کیا جس میں انہیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ سے نوازا گیا۔

2019 میں سوناکشی سنہا نے اپنی اور اداکار ظہیر اقبال کی محبت سے متعلق جاری خبروں کی تردید کی تھی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کی دوستی کروانے میں سلمان خان نے کردار ادا کیا اور وہ دونوں سلمان خان کی سالگرہ کے بعد سے ایک ساتھ مختلف مقامات پر بھی نظر آئے تھے۔

جب کہ سوناکشی کا کہنا تھا کہ ظہیر اقبال اچھا اداکار اور دوست ہے، پروپیگنڈا پھیلانے سے پہلے اگر تصدیق کرلی جائے تو لوگوں کو منفی باتوں پر زیادہ توانائی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح سلمان خان نے مجھے انڈسٹری میں متعارف کرایا اسی طرح دبنگ خان ظہیر اقبال کو بھی فلمی پردے پر لارہے ہیں، میرا فرض بنتا ہے ایک نئے اداکار کو سپورٹ اور اُس کی حوصلہ افزائی کروں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں