تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اسٹیو اسمتھ کی پاکستان میں کونسی خواہش پوری ہونے والی ہے؟

راولپنڈی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستان میں کھیلنے کی خواہش پوری ہونے والی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں ہماری سیکیورٹی زبردست ہے اور خود کو بہت محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی ہمیشہ خواہش تھی۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اسلام آباد میں مہمان نوازی بہترین کی جارہی ہے، پاکستان ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، سیریز میں دونوں ٹیموں کے اچھے مقابلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا میچز: پی ایس ایل کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

خیال رہے کہ این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -