جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کینڈل لائیٹ ڈنر کا دور ہوا پرانا، اب آیا ’’لالٹین ڈائننگ‘‘ کا زمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل نے لالٹین ڈائننگ متعارف کرادی ہے جس کا مقصد کورونا سے بچاؤ کیلیے سماجی فاصلے پر عملدرآمد کرنا ہے۔

سب نے کینڈل لائٹ ڈنر کا نام تو سن رکھا ہوگا اور کئی لوگوں نے کیا بھی ہوگا، اب بھی کسی کو کینڈل لائیٹ ڈنر کا موقع ملے تو شاید وہ ہاتھ سے نہ جانے دے، لیکن کینڈل لائٹ ڈنر ہوگیا پرانا اب جاپان میں ایک ہوٹل نے متعارف کرایا ہے لالٹین ڈٓائننگ۔

کورونا وبائی ایام میں لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے مختلف جتن کررہے ہیں وہیں جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل نے اچھوتا آئیڈیے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

- Advertisement -

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوشینویا نامی فائیواسٹار ہوٹل نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سماجی گہما گہمی کو برقرار رکھنے کے لیے لالٹین ڈائننگ متعارف کرائی ہے۔

اس لالٹین ڈائننگ میں مہمانوں کو پلاسٹک کے بنے لالٹین نما روشن پیالے سے ڈھک دیا جاتا ہے لیکن یہ کوئی بندش نہیں ہوتی اس میں موجود شخص نہ صرف کھانا آرام سے کھاسکتا ہے بلکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سامنے موجود دوست احباب یا دیگر افراد سے گفتگو کرسکتا ہے۔

ہوٹل آنے والے مہمان کو نشست پر بٹھا کر ہوٹل کا عملہ اسے خوبصورت لالٹین نما شفاف اور روشن کور سے ڈھانپ دیتا ہے اور اس طرح مہمانوں کو ڈنر ٹیبل پر ماسک پہننے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

اس حوالے سے ہوشینویا ٹوکیو کی منیجر لی گیونجو کا کہنا ہے کہ لالٹین کا بینجو جیسا ڈیزائن ہمارے ہوٹل کے انداز کے ساتھ ساتھ کھانے کی جگہ کے لحاظ سے بھی مناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لالٹینوں کے ڈیزائن کو بہتر بنایا اور انہیں کھانے کی میزوں پر نصب کیا، اس میں موجود ہمارے مہمان بغیر کسی دقت کے کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جاپانی ہوٹل کی اس اخترا کو وہاں آنے والے لوگ انجوائے کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں