جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

غنا علی کی ہمشکل خاتون کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی ہمشکل خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ غنا علی کی ہمشکل خاتون ڈیجیٹل کریئٹر فاطمہ محمود نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے پیج پر صارفین سے سوال پوچھا کہ ’کس کس کو لگتا ہے کہ وہ اداکارہ غنا علی سے مشابہت رکھتی ہیں؟‘

فاطمہ محمود کے سوال پر غنا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جواب دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ فاطمہ ان کی ہمشکل ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے جواب ملنے پر فاطمہ محمود بھی خوش ہوگئی۔

غنا کی ہمشکل خاتون نے اداکارہ کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں غنا علی بہت پسند ہیں اور انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا کہ اداکارہ خود بھی انہیں اپنا ہمشکل سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 23 نومبر کو غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ہماری لیے خوشی کا لمحہ آخرکار آہی گیا، یہ ہم دونوں کے لیے بہترین لمحہ ہے، بیٹی ایک بہترین تحفہ ہے جس کی نعمت سے ہمیں نوازا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں