ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری، شام میں بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں رات بھر چلنے والی گردآلود ہواؤں کے بعد صبح کے وقت موسم سہانا ہو گیا، محکمہ موسمیات نے شام میں بوند باندی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میں مغربی سسٹم کی انٹری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، رات بھر تیزگرد آلود ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم ابرآلود رہے گا اور شام میں بوند اباندی متوقع ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے جبکہ 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہے۔

جیکب آباد اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا ، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں