اشتہار

عمارتوں کی تعمیر و انہدام، سعودی عرب نے پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے اذان مغرب سے صبح 7 بجے تک عمارتوں کے انہدام کی کارروائیوں پر پابندی لگادی۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی ریاض میونسپلٹی نے انتظامیہ پر تعمیرات اور انہدام کی کارروائیوں سے روک دیا ہے۔

یہ پابندی روزانہ اذان مغرب سے صبح سات بجے تک نافذ رہے گی اور اس دوران نہ کوئی تعمیراتی کام ہوگا اور نہ کسی عمارت کو منہدم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی شہریوں و غیرملکیوں کے آرام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے کیوں کہ مغرب سے صبح 7بجے تک آرام کا وقت ہوتا ہے۔

سعودی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا تو اسے دس ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں