منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی عجیب و غریب ٹویٹس

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

34 سالہ بلے باز کے مداحوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ کچھ شرارتی عناصر ہیک کر سکتے ہیں۔

یکم مارچ کی صبح سے روہت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کئی عجیب و غریب ٹویٹس کر رہا ہے، سب سے پہلے ان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیا، مجھے سکے اچھالنا پسند ہے خاص طور پر جب وہ میرے پیٹ میں جا گریں۔

اتفاق سے روہت نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حال ہی میں بہت سے ٹاس جیتے ہیں۔

3 گھنٹے بعد ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں؟ شہد کی مکھیوں سے باکسنگ کے زبردست تھیلے بنتے ہیں۔

تیسرے ٹویٹ میں کہا گیا کہ کرکٹ کی گیندیں کھانے کے قابل ہیں۔

بھارتی کپتان کے اکاؤنٹ سے آنے والے عجیب و غریب ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردیے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ شاید روہت کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں