تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب : ویزہ فیس کی واپسی کس طرح ہوگی؟

ریاض : سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پروفیشنل ویزوں کی منسوخی کی صورت میں فیس کی واپسی کا استحقاق قبول کیا ہے۔

وزار ت نے بیان میں کہا ہے کہ اگر پروفیشنل ویزا منسوخ ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کی فیس واپس لی جاسکتی ہے۔

وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر پر ایک مقامی شہری نے استفسار کیا تھا کہ تین پروفیشنل ویزوں کی فیس جمع کرائی ہے، تینوں ویزے منسوخ کردیے گئے، فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہے؟

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا کہ پروفیشنل ویزوں کی ادا شدہ فیس اسی بینک سے خودکار سسٹم کے تحت واپس حاصل کی جاسکتی ہے جس بینک کے ذریعے جمع کرائی گئی ہو، رقم اسی اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی جس سے ادائیگی کی جائے گی۔

وزارت افرادی قوت نے کہا کہ فیس کی واپسی کی کارروائی ویزا منسوخ کرنے یا استعمال کیے بغیر اس کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد ہی کی جاسکے گی۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی کی فیس واپس نہ ہورہی ہو تو ایسی صورت میں وزارت خزانہ سے 19990پر رابطہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -