تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب : آرامکو نے تمام کمپنیوں کو مات دے دی

ریاض : دنیا کی بڑی آئل کمپنیوں میں سے ایک سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح تک پہنچ گئے، جس کی مارکیٹ ویلیو2300 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

ریاض سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق توانائی کی مارکیٹ میں تیزی کے بعد دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک آرامکو کے شیئرز اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کو آرامکو کے شیئر کی قیمت43.1 ریال تک پہنچ گئی، جس سے اس کی مارکیٹ ویلیو23 سو ارب ڈالر ہوگئی، جس سے یہ امریکی کمپنی ایپل کے بعد دنیا کی دوسری سب سے کمپنی بن گئی۔

آرامکو کے شیئرز نے حال ہی میں چند بار ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کی ہے اور ہر چند دنوں میں ایک نیا ریکارڈ توڑا ہے۔

صبح کے11 بج کر 48 منٹ پر شیئرز کی قیمت میں ہلکا سا فرق آیا اور وہ42.85 ریال پر آ گئے، یوں دن کے دوران ان کی قدر میں3.38 فیصد اضافہ ہوا۔

اوپیک پلس کے اجلاس سے قبل تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ جو ایک دن پہلے105 ڈالر پر تھا۔

ایک سو11ڈالر سے اوپر رہا جبکہ امریکی بینچ مارک ڈبلیو ٹی آئی سعودی وقت کے مطابق صبح11 بج کر44 منٹ تک 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا فون آیا تھا ۔

دونوں شخصیات کے درمیان یوکرین کی صورتحال اور توانائی کی منڈیوں پر بحران کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -