واشنگٹن : ویڈیو گیم بنانے امریکا کی دوسری بڑی کمپنی نے بھی روسی ٹیموں کو فیفا اور این ایچ ایل 22 سے نکالنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد کھیلوں کی کئی فیڈریشنز کی جانب سے روس پر پابندی عائد کی گئی، اب الیکٹرانکس آرٹس (ای اے) اسپورٹس ویڈیو گیمز کمپنی نے روسی ٹیموں کو نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ای اے اسپورٹس کا کہنا ہے کہ کمپنی نے فیفا 22 اور نیشنل ہاکی لیگ 22 ٹائٹل میں روسی ٹیموں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ای اے نے اپنی ٹوئٹ میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم یوکرین کی عوام کے ساتھ ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں امن اور یوکرین پر حملے کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔