اشتہار

ثناء کپور بھی رشتہ ازدواج میں منسلک! اداکار شاہد کپور کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار شاہد کپور کی بہن بھی پیا گھر سدھار گئیں، بولی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے بہن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی بہن ثنا کپور کی شادی قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں میانک پاہوا کیساتھ ہوئی ہے۔

اداکارہ ثنا کپور نے شاہد کپور کی فلم ‘شاندار’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی زینت بن رہی ہیں، جس کے ساتھ ہی شاہد کپور نے کیپشن لکھا کہ ‘وقت کتنی جلدی گزر گیا اور ہماری چھوٹی بٹو اب دلہن بن گئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میری چھوٹی بہن بہت جلدی بڑی ہوگئی، زندگی کے ایک شاندار باب کی جذباتی شروعات ہورہی ہے، پیاری ثنا کپور اور میانک کو مبارکباد’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں