کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ‘کرتا دھرتا’ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہزاد آرائیں کو معطل کر دیا، معطلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا، شہزاد آرائیں کو ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں مبینہ طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سسٹم چلا رہا تھا، وہ 14 گریڈ کا ایک بلڈنگ انسپکٹر تھا لیکن 20 گریڈ کے افسر کا دفتر بھی استعمال کر رہا تھا۔
نسلہ ٹاور کے بعد نیب کا بڑا ایکشن: سابق ڈی جی ایس بی سی اے کیخلاف ایک اور تحقیقات شروع
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے خود ایڈمن آفس جا کر شہزاد آرائیں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بنوایا۔
شہزاد آرائیں کے زیر استعمال دفتر بھی خالی کرا لیا گیا ہے، اور ان کے خلاف انکوائری بھی کرائی جائے گی۔