اشتہار

شاہ فیصل کی جانب سے 83 سال قبل پہنی گئی "دقلہ” ایک بار پھر مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : شاہ فیصل کی جانب سے 83 سال قبل پہنی گئی "دقلہ” ایک بار پھر مقبول ہوگئی ، اس پوشاک کے ساتھ سعودی فرماں روا کی ایک تصویر بھی محفوظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں گھوڑوں کی ریس کے بین الاقوامی مقابلہ "سعودی کپ” میں شہزادہ بندر بن خالد الفیصل "الدقلہ” زیب تن کرنے کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس ڈیزائن کی دقلہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے 1939ء میں پہنی تھی اور اس پوشاک کے ساتھ سعودی فرماں روا کی ایک تصویر بھی محفوظ ہے۔

- Advertisement -

سعودی ڈیزائنر ایمن راغبی نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دقلہ سرکاری اور پر مسرت مواقع پر پہنی جاتی ہے، جس میں شادی کی تقریبات اور عید کے تہوار وغیرہ شامل ہیں۔

ایمن راغبی نے بتایا کہ یہ لباس جب جزیرہ عرب میں آیا تو اس کی لمبائی گھٹنے تک تھی لیکن پھر مقامی رواج اور شدید سردی کے باعث اس کی لمبائی ٹخنوں تک کردی گئی تھی۔

سعودی ڈیزائنر نے دقلہ کی تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا دقلہ کی تیاری میں عموما Jacquard اور Shanton سلک کے کپڑے کا استعمال کیا جاتا ہے اور موقع کی مناسبت اور دقلہ پر پہننے والے کی خواہش کے مطابق کڑھائی بھی کی جاتی ہے۔

خیال رہے دقلہ سعودی عرب میں مردوں کا معروف لباس ہے اور اس کو نت نئے ڈیزائنوں کے ساتھ پیش کیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں