اشتہار

یوکرین پر حملہ: فرانس کا پیوٹن سے انوکھا انتقام

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین پر حملے کی پاداش میں پیرس انتظامیہ نے عجائب گھر میں رکھے گئے ولادی میر پیوٹن کے مومی مجسمے ہٹا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع میوزیم میں عالمی رہنماؤں، شوبز اور سماجی شخصیات سمیت کئی افراد کے مومی مجسمے موجود ہیں جس میں ولادی میر پیوٹن کا مجسمہ بھی شامل ہے۔

یوکرین پر حملے روسی حملے کے بعد جہاں ممالک نے معاشی و دیگر پابندیاں عائد کی تو کھیلوں کی فیڈریشن نے روسی ٹیموں کو باہر کیا، اب خبر سامنے آئی ہے کہ پیرس کے میوزم نے روسی صدر کا مومی مجسمہ بھی میوزیم سے ہٹا دیا ہے۔

- Advertisement -

جس کی وجہ بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہفتے کے آخر میں میوزیم کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور دیگر افراد کی جانب سے مجسمے پر حملہ ہے۔

میوزیم کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم اور ہمارا عملہ ہر روز اس مجسمے کے بالوں اور شکل کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے۔

پیرس میں گریون میوزیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی گریون میوزیم میں ہٹلر جیسے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اور ہم آج پوٹن کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے بلکہ پیوٹن کی جگہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا مجسمہ لگانے پر غور کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں