پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں رومی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے لال رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔ اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ”ساڑھی ناٹ سوری“۔
View this post on Instagram
حرا خان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ”میرے ہمسفر“ کے ایک سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”رومی رئیس احمد سے ملیے، کالج کی نادان لڑکی جس کو بچپن سے ہی شادی کرنے کا شوق ہے۔ حرا خان نے مزید لکھا تھا کہ ”میرے ہمسفر“ سے شروع ہوتا ہے میرا ایک نیا سفر۔“
View this post on Instagram
حرا خان دیگر شوبز شخصیات کی طرح انسٹا گرام پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 86 ہزار سے زائد ہے جب کہ اداکارہ خود 805 صارفین کو فالو کرتی ہیں۔
View this post on Instagram