تازہ ترین

لمبی پونچھ والے مرغوں کی نایاب نسل سامنے آگئی

ٹوکیو: لمبی پونچھ والے مرغوں کی نایاب نسل سامنے آگئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرت زدہ ہو جاتا ہے۔

مرغوں کی اس نسل کا مرکز جاپان ہے اور اس نایاب نسل کو ”اونا گادوری“ کہا جاتا ہے اور یہ اپنی غیر معمولی لمبی پونچھ کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔

جاپانی قومی خزانہ سمجھی جانے والی مرغوں کی 17 نسلوں میں سے ”اونا گادوری“ واحد نسل ہے جسے خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب 1952 میں اسے یہ درجہ ملا تھا تو اس نسل کے پرندوں اور انڈوں کی برآمدات پر پابندی تھی۔ اس لیے اس یہ نایاب ہے۔

لمبی پونچھ والے مرغوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی بھی ہو سکتی ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ”اونا گادوری“ نسل سترھویں صدی میں جاپان کے صوبے توسا میں شنکوکو جزیرے پر پیدا ہوئی تھی۔

Onagadori - Wikipedia

اس نسل کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پونچھ کے پر جھڑتے نہیں ہیں اور ہمیشہ رہتے ہیں جب کہ کہا جاتا ہے کہ ان میں ایسے جینیات ہوتی ہیں جو پروں کی بہترین نشونما کا باعث بنتی ہیں۔

File:Orangehalsiger Onagadorihahn.jpg - Wikimedia Commons

روپرٹس کے مطابق اس نسل کے مرغوں کی پونچھ کم از کم 1 اعشاریہ 5 میٹر لمبی ہونی چاہیے جب کہ کہا جاتا ہے کہ ان کی پونچھ ہر سال 90 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -