بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔

ملک کے بیش تر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک کے کسی گوشے سے چاند نظر آنے کی رویت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم شعبان 5 مارچ جب کہ شب برات 19 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔

اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی حصے میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے لیکن چاند نظر آنے کی شہادت نہیں مل سکی۔

مولانا خبیر آزاد نے کہا کہ رمضان المبارک پیسوں کی نہیں نیکیوں کی کمائی کا مہینہ ہے، ذخیرہ اندوزی کرنا غیر شرعی ہے، ایسے عناصر آخرت کی فکر کریں، انھوں نے کہا حضور اکرم شعبان سے ہی رمضان کی تیاری شروع کر دیتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں