بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آصفہ بھٹو حادثے میں زخمی ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال: چیئر مین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو لانگ مارچ میں حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں، بلاول بھٹو بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے اتر گئے، بلاول بھٹو نے اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھ دی۔

آصفہ بھٹو بلاول کے ساتھ کنٹینر پر موجود تھیں جب ڈرون کیمرا اچانک اُن کے چہرے کے نزدیک آیا۔ آصفہ نے ہاتھ سے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی لیکن پوری طرح محفوظ نہ رہیں۔آصفہ کے چہرے پر زخم آئے ، درد سے کراہتی ہوئی نیچے بیٹھیں۔

آصفہ بھٹو کو فوری طبی امداد دے کر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور موڑ پہنچ گیا ہے، بلاول بھٹو کچھ دیر میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں