اشتہار

ثانیہ شمشاد کا اپنی تصویروں سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنی تصویروں سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

اداکارہ ثانیہ شمشاد نے دو ماہ قبل اپنے شوہر ہدایت سید اور ننھے بیٹے کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔

ثانیہ شمشاد سے میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کی اتنی اچھی اچھی تصویریں کون کھینچتا ہے۔

- Advertisement -

اس پر اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر کو تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی میری تصویریں کھینچتے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے آن لائن کورس بھی کیا ہے۔

ثانیہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتاتے رہتے ہیں کہ ان پر کیا جچے گا اور کیا نہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اداکارہ کا ایک بیٹا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں