چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے پر اپنی بہن آصفہ بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
خانیوال میں لانگ مارچ کی کوریج کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں، بلاول بھٹو بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے اتر گئے، بلاول بھٹو نے اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھ دی۔
شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہیدبی بی کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے غلطی سےیاپتہ نہیں جان بوجھ کرایک چینل کاڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا ایمبولینس والےکہہ رہےتھےآصفہ بھٹوزخمی ہیں ٹانکےلگیں گے۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ آصفہ بھٹو نےکہا نہیں وہ لانگ مارچ چھوڑکر نہیں جائیں گی آصفہ بھٹو نے کہا ٹانکے چھوڑیں پٹی کر دیں دوبارہ کنٹینر کے اوپر جاؤں گی آصفہ بھٹوکواسپتال بھجوایاہےتاکہ ان کےزخم پر ٹانکے کیے جائیں وہ پٹی کر کے دوبارہ لانگ مارچ کوجوائن کریں گی۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ خانیوال پہنچ گیا۔
https://t.co/VoBVxLPqGm— PPP (@MediaCellPPP) March 4, 2022