بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مویشیوں میں وبائی امراض، وفاقی حکومت کی ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مویشیوں میں وبائی امراض پھوٹنے پر وفاقی حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وفاقی حکومت نے مویشیوں میں لمپی اسکن ڈیزیز کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان میں لمپی اسکن ڈیزیز سے بڑی تعداد میں مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ مویشیوں کی بیماری سے متعلق گائیڈ لائنز کے لیے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مرض سندھ اور ساؤتھ پنجاب کے مخصوص علاقوں میں پایا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے لائیو اسٹاک ونگ نے جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاق کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لمپی اسکن نامی بیماری کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔

لمپی اسکن نامی بیماری سے گائے کے دودھ اور گوشت کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر بیماری پھیلنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ویکسین منگوانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں