اشتہار

’روس رک جائے، یوکرین جھک جائے‘ بھارتی پنڈت کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے ایسے میں بھارتی پنڈت کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں ایک پنڈت یوکرین اور روس کو جنگ روکنے کا حکم دے رہا ہے، مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے صارف نے بتایا کہ پنڈت کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے ایودھیا ضلع سے ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنڈت اپنے مخصوص لباس میں ملبوس ہے اور غصے میں کہہ رہا ہے کہ ’روس رک جائے یوکرین جھک جائے۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں پنڈت مزید کہتا ہے کہ ’یہ میرا حکم ہے کہ جنگ کو روکا جائے، روس ماہان ہے اس لیے جنگ کو روکے اور یوکرین نے غلطی کی ہے اس لیے وہ معافی مانگے، اسی میں سب کی بھلائی ہے تبھی جنگ رک سکتی ہے۔‘

پنڈت نے ویڈیو میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام تپسی چھاونی پتھادیشور جگت گرو پرام ہنس اچاریا ہے۔

دلچسپ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے، صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، صارفین کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کی میمز بھی بنائی گئی جس میں پیوٹن کو روتے ہوئے دکھایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں