بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پشاور خود کش دھماکا : مقدمہ درج کرانے کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مسجد میں خودکش حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ، جس میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور خودکش حملے کے اندراج مقدمہ کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ، مراسلہ ایس ایچ اوتھانہ خان رازق کی مدعیت میں ارسال کیا گیا۔

مراسلے میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے اور متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کالےکپڑےپہنےہوئےتھا، پیدل آیا ، اس کے پاس پستول تھا۔

مراسلے کے متن کے مطابق حملہ آور کی جانب سے پہلے فائر میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایاگیا تاہم مراسلےکی بنیادپرسی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوگا۔

گذشتہ روز پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے تھے۔

پویس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا تھا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا تھا کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں