جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر، پاک فضائیہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ائیربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل زاہد محمود اور امریکی سفیر محترمہ انجیلا ایگلر نے مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ کیا جس کا آغاز 26 فروری کو ہوا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ائیر مارشل زاہد کی مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق ائیر مارشل زاہد محمود نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فضائی افواج کے مابین قابلِ رشک دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

ائیر مارشل زاہد مشقیں دونوں فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں