بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سی فوڈ کھانا شہری کو مالا مال کرگیا، لیکن کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی جوڑے کیلئے سی فوڈ کھانا خوش قسمتی کا باعث بن گیا، کھانا کھانے کے دوران ہزاروں ڈالرز مالیت کا قیمتی موتی منہ میں آگیا۔

امریکا کے ایک مقامی ہوٹل میں سی فوڈ کھانے کے دوران ایک شہری کے منہ میں ہزاروں ڈالرز کا قیمتی موتی آگیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موتی کی لمبائی آٹھ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پیش آیا، جہاں شادی شدہ جوڑا ایک ہوٹل میں سی فوڈ کھا رہا تھا کہ اچانک شوہر مائیکل کو دانتوں میں کچھ سخت چیز کا احساس ہوا وہ سمجھا کہ شاید دانت ٹوٹ گیا ہے۔

سی فوڈ کھاتے ہوئے منہ میں موتی آگیا

جسے باہر نکالنے پر معلوم ہوا کے وہ کوئی دانت یا موٹا کنکر نہیں بلکہ ایک قیمتی موتی ہے جس کی قیمت ہزاروں ڈالرز ہوسکتی ہے۔

سی فوڈ کھاتے ہوئے منہ میں موتی آگیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل نے بتایا کہ وہ سی فوڈ کافی عرصے سے کھارہے ہیں لیکن کبھی ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں