اشتہار

روس : فوجیوں کی توہین اور فیک نیوز پھیلانے پر سخت سزا دینے کا قانون منظور

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو پندرہ برس قید کی سزا دینے کا قانون منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد کئی اقسام کی پابندیاں روس پر عائد کی گئی ہیں جس کے خلاف روسی صدر نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجی فوجیوں کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون منظور کیا ہے جس کے تحت روسی فوجیوں کو برا بھلا کہنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

- Advertisement -

صدر پیوٹن نے روس پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے والوں کو سزا دینے کا بھی قانون منظور کیا ہے اور نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کو غیر فوجی علاقہ بنانا چاہتے ہیں، یوکرین کے نیوٹرل ہونے کی آئینی گارنٹی چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں