بھیڑیوں کو دیکھ کر عموماً جانور دم دبا کر بھاگ نکلتے ہیں لیکن جب بات اپنے بچے کی حفاظت کی آجائے تو بھیڑیوں کو بھی بعض اوقات منہ کی کھانا پڑجاتی ہے۔
جی ہاں، ایسا ہی کچھ دیکھا گیا امریکا کے یلو اسٹون نیشنل پارک میں جہاں مادہ بھالو اپنے بچے کو بچانے کی خاطر بھیڑیوں سے لڑگئی، جانور کی بہادری پر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب داد دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے مناظر کچھ یوں ہیں کہ بھیڑیے بھالو کے بچے کو تنہا پاکر اس کو شکار کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اتنے میں مادہ بھالو اپنے بچے کے پاس پہنچ جاتی ہے۔
بھیڑیے پھر بھی آگے بڑھنے کی جسارت کرتے ہیں تو مادہ بھالو کھڑی ہوکر بھیڑیوں کو للکارتی ہے جس کے بعد بھیڑیے اپنے جگہوں پر روکنے میں ہی عافیت جانتے ہیں۔
ویڈیو فیس بک پر چھ اگست کو شیئر کی گئی تھی، جسے اب تک لاکھوں لائکس مل چکے ہیں۔