بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ہاتھوں پیروں سے معذور نوجوان کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہمت مرداں مدد خدا کے مصداق ہاتھوں اور پیروں سے محروم سندھ کے پرعزم نوجوان نے دیکھنے اور سننے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

سندھ کے علاقے عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی نواز سومرو کو بالآخر کار اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کی امید مل ہی گئی۔

- Advertisement -

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے سندھ کے اس سپوت سے ملاقات میں اسے اسلامک انٹرنیشنل یونی ورسٹی میں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا، باہمت علی نواز سومرو نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر داخلہ لے کر صدر پاکستان کے مشورے کو سچ کر دکھایا۔

صوبہ سندھ کا یہ سپوت علی نواز سومرو کون ہے؟ اے آر وائی نیوز اسلام آباد کی نمائندہ فاطمہ بتول سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز نے بتایا کہ میری نظر میں معذور وہ ہے جو دماغی طور پر معذور ہو۔

اسلامک انٹرنیشنل یونی ورسٹی میں بی ایس سوشل سائنسز میں داخلہ لینے والے 21سالہ علی نواز سومرو پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہیں لیکن یہ معذوری بھی ان کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی۔

علی نواز سومرو کو اس بات کی خوشی ہے کہ اس کے والدین اس پر فخر کرتے ہیں اور وہ اپنے شہر کا پہلا طالب علم ہے جو کسی وفاقی یونیورسٹی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

فاطمہ بتول
فاطمہ بتول
فاطمہ بتول پارلیمنٹ ،پارلیمانی کمیٹی ایجوکیشن ،کلائمیٹ ،آرٹ کلچر اور خواتین کے مسائل پر رپورٹ کرتی ہیں

مزید خبریں