بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

غوطہ خور کا زیرِ آب انوکھا کارنامہ، ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پانی کی سطح پر چلنا تو ناممکن سی بات ہے لیکن زیرِ آب چہل قدمی کی جا سکتی ہے۔

جی ہاں! کروشین ڈائیور نے ایک انوکھا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔ اس نے زیرِ آب ایک ہی سانس میں ایک سو سات میٹر چہل قدمی کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

Vitomir Maricic performing the longest underwater walk

غوطہ خور ویٹومیر نے سوئمنگ پول میں کئی چکر لگا کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ اگرچہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئی تھیں لیکن وہ ایک ہی سانس میں پانی کے اندر چہل قدمی کرتا رہا۔

Vitomir Maricic smiling

اس سے قبل مارچ 2020 میں بورس ملوسک نامی ڈائیور نے زیرِ آب 96 میٹر چیل قدمی کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

Vitomir Maricic freediving

ویٹومیر نے کارمانہ 17 ستمبر 2021 کو سر انجام دیا۔ اس کا مقصد فری ڈائیونگ کے بارے میں کی جانے والی تحقیق کے بارے میں آگاہی تھی۔

غوطہ خور کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف کھیل اور اس کے تحفظ کو مدد ملے گی بلکہ عام طور پر طب کے شعبے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں