جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کب آئیگی؟ خورشید شاہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی پی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی لانگ مارچ ختم ہوگا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے، ہمیں اس شخص سے چھٹکارا چاہیے، خود اسکی پارٹی کے لوگ بھی اس سے پریشان ہیں۔

پی پی رہنما کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمارا لانگ مارچ ختم ہوگا تو پہلے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائیگا اس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی اسی دن سے عمران خان کے جانے کی گھڑی چلنا شروع ہوجائیگی۔

خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے تیرہ اراکین اسمبلی نے سیاسی فیصلہ کرلیا ہے، حکومت کے اتحادی بھی اس کی ناکامی کا بوجھ اپنے کاندھوں پر لینا نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کیلیے ان کے دل میں بہت احترام ہے لیکن عمران خان چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دے رہا تو اپنی پارٹی کیسے دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں