اشتہار

نیمل خاور کی ننھے بیٹے کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفیٰ عباسی والدہ کے ساتھ کسی پارک میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

نیمل خاور نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھے مصطفیٰ عباسی کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ عباسی اور نیمل خاور2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اب ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔

نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ بیٹے اور شوہر کے ساتھ اکثر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں