اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

تحریک عدم اعتماد: اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ملکی دارالحکومت اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مین مرکز بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے طویل عرصے بعد دارالحکومت اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چوہدری  شجاعت حسین 10 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری  شجاعت حسین کا اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج آصف زرداری کے ساتھ عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی، کل رات کو قانونی ماہرین کی ملاقات بھی ہوچکی ہے، طے ہوا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کے خلاف لائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو لانگ مارچ کا آغاز  کراچی سے کیا ہے جو اب پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ دارالحکومت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد پارٹی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں