بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بلال مقصود کی گائی ہوئیں بچوں کی نظمیں ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلوکار بلال مقصود نے نرسری کی نظموں کے پراجیکٹ ‘کہانی’ پر کام شروع کردیا۔

میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے بانی اور مشہور گلوکار بلال مقصود نے بچوں کی نرسری کی نظموں کے پراجیکٹ ‘کہانی’ کا آغاز کیا ہے جسے ایک نجی کمپنی کی معاونت سے پیش کیا جائے گا۔

ان نظموں کو گلوکار بلال مقصود نے خود تحریر کیا ہے اور ان کی کمپوزیشن بھی انہوں نے خود ہی مرتب کی ہے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ ان نظموں کا مقصد بچوں کی ذہنی نشونما اور تربیت میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں : اسٹرنگز بینڈ کو 33 سال بعد ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 30 سالوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے ‘اسٹرنگز’ نے معروف البمز دور اور دھانی سمیت نہ جانے کیوں، آخری الوداع، سر کیے یہ پہاڑ اور کوئی آنے والا ہے جیسے مشہور گانے مداحوں کیلئے پیش کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں